لاہور:پاکستان میں تعینات ہندوستانی سفارتخانے کے 13 ارکانکو جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں واگھا بارڈر کے راستے ہندوستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔واضع رہے کہ ہندوستانی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا حکم دیا گی ہے۔ حکومت ہندکے اقدامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ان کی واپسی کا حکم دیا جبکہ ہندوستانی سفارتی عملے کی تعددا 50 سے کم کر کے 30 کرنے کا حکم دیا تھا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے میں یہ کمی جنوبی ایشیا میں امن کی کوششوں کیلئے ایک منفی اشارہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔