ہندوستانی سفارت کاروں اور سفارت خانوں کو دھمکی دینے والے پوسٹر ‘ناقابل قبول’: وزارت خارجہ

   

نئی دہلی:کینیڈا، برطانیہ، امریکہ جیسے ممالک میں خالصتانی عناصر کی سرگرمیوں میں اضافے اور پرتشدد واقعات کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیتے ہوئے، وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ سفارت کاروں، دیگر ممالک میں ان کے مشنز کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور میزبان ملک کے ساتھ ویانا معاہدے کے مطابق سفارت خانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔

 ان ممالک میں ہندوستان مخالف عناصر کے ذریعہ ہندوستانی مشنوں پر تشدد کے واقعات پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر دہشت گرد، علیحدگی پسند عناصر کو جگہ نہیں دی جانی چاہئے۔