نیویارک ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شخص کو نیویارک کی ایک عدالت نے 12 سال پہلے اپنی علحدہ ہوجانے والی بیوی کے قتل کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اس کی سابقہ بیوی نے اس سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا۔ 44 سالہ اوتار گریوال کو جیوری نے قتل کا مرتکب قرار دیا۔ اس نے اپنی 30 سالہ بیوی نونیت کورکا گلا گھونٹنے کے بعد پانی کے ٹب میں ڈبو کر اسے قتل کردیا تھا۔ یہ قتل 2007ء میں جمہوریہ اریزونا کے اہواتوکی میں رونما ہوا تھا۔ عدالت 23 اگست کو ملزم گریوال کو سزاء سنائے گی۔
