ہندوستانی شہریت کی پیشکشی پر آدھا بنگلہ دیش خالی ہوجائیگا: کشن ریڈی

   

حیدرآباد۔/9 فبروری، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ بنگلہ دیشیوں کو اگر ہندوستانی شہریت کی پیشکش کی گئی تو آدھا بنگلہ دیش خالی ہوجائیگا ‘ کیونکہ وہاں کی نصف آبادی اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان آجائے گی ۔ کشن ریڈی نے سنت روی داس جینتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھررراؤ کو چیالنج کیاکہ وہ یہ ثابت کر دکھائیں کہ شہریت ترمیمی قانون آیا کس طرح 130 کروڑ ہندوستانیو ں کے خلاف ہے ۔