لاہور: ایک ہندوستانی شہری جو 2016ء میں غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان چلا گیا تھا اور جسے لاہور میں چار سالہ سزائے قید بھگتنا پڑا ، آج اسے واگھا سرحد پر بی ایس ایف والوں کے حوالے کردیا گیا۔ پنواسی لال ولد کندن لال اگست 2016ء میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعہ لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا لیکن اس کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ ابتداء میں اس نے پولیس کو اپنی مسلم شناخت بتائی اور کہا کہ وہ پاکستانی ہے۔ تفتیش کے بعد اسے ذہنی طور پر غیرمستحکم پایا گیا تھا۔