ہندوستانی صنعتی پیداوار میں انحطاط، اگسٹ میں 1.1 فیصد تک کمی ملک معاشی ابتری کی طرف بڑھ رہا ہے

,

   

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی معاشی ابتری کا اظہار خود حکومت کے اِس ڈاٹا سے ہوتا ہے کہ ہندوستانی صنعتی پیداوار میں انحطاط ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگسٹ کے مہینے میں ہی یہ پیداوار 1.1 فیصد گھٹ گئی ہے۔ گزشتہ سات سال کے درمیان کمزور ترین مظاہرہ ریکارڈ کیا گیا۔ بڑی اشیاء اور صارفین کی پسندیدہ اشیاء کی تیاری میں تیزی سے کمی کے باعث صنعتی مستقبل کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انڈسٹریل پروڈکشن کے انڈکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگسٹ 2018 ء میں صنعتی پیداوار 4.8 فیصد تھی۔ اِس سے پہلے سال میں یہ پیداوار گھٹ کر 1.7فیصد ہوگئی تھی۔ مینوفکچرنگ سیکٹر کو گزشتہ 5 سال کے دوران انحطاط کا شکار ہونا پڑرہا ہے۔