ہندوستانی عوام پر ٹیکس کا بھاری بوجھ

   

پٹرولیم اشیاء پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہندوستان میں 260فیصد ٹیکس
نئی دہلی : مرکز کی نریندر مودی حکومت نے پٹرولیم اشیاء پر اضافہ کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ یہ اضافہ ٹیکس کی شکل میں وصول کیا جارہا ہے ۔ ہندوستانی عوام پر پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیاس کے ذریعہ بھاری ٹیکس کا بوجھ ڈالا گیا ہے ۔ دنیا بھر میں اتنا زیادہ ٹیکس کہیںبھی نہیں ہے۔ جرمنی اور اٹلی میں 65 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے تو برطانیہ میں 62 فیصد ، جاپان میں 45 فیصد اور سب سے کم امریکہ میں 20 فیصد ٹیکس ہے ۔ جبکہ ہندوستان میں 260 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لینے کا ملک بھر میں مطالبہ ہورہا ہے لیکن مودی حکومت اس ٹیکس کو کم کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانے کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے ۔