ہندوستانی فردجاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایک ہندوستانی جاسوس ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ہے اور محکمہ سراغ رسانی کے سپرد کیا گیا تاکہ اس سے تفتیش کی جاسکے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ راجیو لکشمن کو ہندوستان کیلئے پاکستان کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے محکمہ سراغ رسانی کے حوالہ کردیا گیا۔