ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی ، پی او کے میں ٹیرر کیمپس تباہ ، کچھ میں بی ایس ایف نے مار گرایا پاکستانی ڈرون

,

   

Ferty9 Clinic

پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے پار چھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فضایئیہ نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گرد کیمپوں پر تقریبا 1000  کلو گرام کے بم برسائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس فضائی حملہ میں 200 سے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکو طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔ اس درمیان گجرات کے کچھ میں پاکستان کا ایک ڈرون اڑتا ہوا نظر آیا ، جس کو بی ایس ایف نے مار گرایا ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد کے سیکٹر میں داخل ہوگئے ۔ پاکستانی فضائیہ نے فورا کارروائی کی ، جس کے بعد ہندوستان جہاز واپس چلے گئے ۔ بتادیں کہ یہ جگہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع ہے ۔