نئی دہلی ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سکھوی ۔30ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا جیٹ طیارہ نے فضاء سے فضاء میں وار کرنے والا میزائل استعمال کرتے ہوئے ہند۔پاک سرحد پر بیکانیئر میں پاکستان کے ایک ڈرون طیارہ کو مار گرایا جو زمین پر نصب راڈار اسٹیشن سے بین الاقوامی سرحد پر پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا تھا ۔ پاکستانی فوجی ڈرون کو 11:30بجے دن بیکانیئر سیکٹر میں مارگرایا گیا ۔ یہ پاکستان کی دوسری ناکام کوشش ہے جب کہ اس نے گذشتہ 6دن میں دوسرا جاسوس طیارہ ہندوستان روانہ کیا تھا ۔