٭ جودھپور : ونگ کمانڈر ترون گوگوئی نے اپنی وردی میں ایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹر سے جو 8500 فی کی بلندی پر پروگاز کررہا تھا، چھلانگ لگانے کا 21 جولائی کو مظاہرہ کیا۔ یہ پہلی چھلانگ کا مظاہرہ تھا جو تماشائیوں کے مجمع میں کیا گیا تھا۔ ہندوستانی فضائیہ کے بموجب یہ چھلانگ کارگل دیوس تقاریب کے موقع پر ایرفورس اسٹیشن جودھپور پر لگائی گئی۔
غیرملکی اثاثہ جات کی تلاش کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کو 200 کروڑ روپئے دستیاب
٭ نئی دہلی : محکمہ انکم ٹیکس نے غیرمنکشف اثاثہ جات مالیتی 200 کروڑ روپئے 23 جولائی کو تلاشی مہم کے دوران دہلی، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں دریافت کئے۔ وزارت فینانس کے بموجب سیاسی عہدہ رکھنے والوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ انہوں نے 30 کروڑ روپئے مالیتی ٹیکس بچایا تھا۔ اس کے سنگین مجرمانہ نتائج برآمد ہوں گے۔