ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

   

سدی پیٹ۔ 2 فروری (پریس نوٹ) ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ZA449 نے آج ضلع سدی پیٹ کے جگدیو پور علاقہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ایئر فورس اکیڈیمی حکیم پیٹ سے ٹکنیشنس دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوری جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ اس موقع پر مقامی افراد کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ سب انسپکٹر آف پولیس راجو اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور سیکوریٹی فراہم کی جہاں اس منظر کو دیکھنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے قریب دیہاتیوںکا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ مرمت کے بعد دونوں ہیلی کاپٹرس آئی اے ایف اکیڈیمی واپس ہوگئے۔