نئی دہلی : مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے آرکیٹیکچرل اسکول کے سربراہوں اور طلباء سے ہندوستانی فن تعمیر کو خوشحال بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فن تعمیر ہزاروں سال پرانا ہے ۔مسٹر نشنک نے یہاں آرکیٹیکچرتعلیم کے معیار ضابطہ 2020 کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے ہندوستانی آرکیٹیکچر اسکولوں کے سربراہ اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ یہاں ہندوستانی فن تعمیر کو خوشحال بنانے کی پوری کوشش کریں۔