نیویارک، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ابھیجیت گوہا کو باز تعیناتی رابطہ کمیٹی اور حدیدہ سمجھوتہ کی اعانت میں اقوام متحدہ کے مشن کا سربراہ مقرر کیا ہے ۔ گوہا قومی و بین الاقوامی سطح پر 39 سالہ فوجی خدمات کے وسیع تر تجربہ کے حامل ہیں ۔ وہ 2013 ء میں خدمات سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ اب انہیں یمنی شہر میں جنگ بندی سمجھوتہ پر عمل آوری کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
