ہندوستانی فوجی سربراہ کا چینی سرحد کی چوکیوں کا دورہ

   

لیہہ : ہندوستانی فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے چہارشنبہ کو ایل اے سی کے سرحدی چوکیوں کو گئے جہاں شدید سردی کے حالات میں فوجی دستے تعینات ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ موجودہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ جنرل منوج نے سرحدی مقامات پر فوجی دستے کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔ وہ دیگر چوکیوں کو بھی گئے اور کرسمس کی مناسبت سے سپاہیوں میں مٹھائی تقسیم کئے ۔