ہندوستانی فوج کے پاس ہر حالات سے نمٹنے کی صلاحیت :گہلوت

   

جے پور: (یو این آئی) : راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہندوستانی فوج کو ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے قابل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے راجستھان سرحد پر بھی پاکستان کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ گہلوت نے جمعہ کی صبح اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا، “میں ریاست کے تمام باشندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بالکل بھی نہ گھبرائیں، صبر، چوکس اور محتاط رہیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے ۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں متحد ہیں اور پورا ملک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے ۔ ہندوستانی پہلے ہی پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر چکا ہے اور اب بھی ہمارے اتحاد اور ہماری فوج کی بہادری کی وجہ سے ہماری جیت یقینی ہے ۔