بالا کوٹ دہشت گرد کیمپ دوبارہ متحرک ہونے پر راج ناتھ سنگھ کا ردعمل
چینائی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ افواج کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد کہ پاکستان میں دہشت گرد کیمپ دوبارہ کارکرد و متحرک ہوگئے ہیں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہندوستانی سکیوریٹی فورسس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ راج ناتھ سنگھ آج یہاں فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے اس بیان کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پڑوسی پاکستان کے بالا کوٹ میں دہشت گرد کیمپ دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’پریشان نہ ہوں، ہمارے سکیوریٹی فورسس پوری طرح تیار ہیں۔‘‘