ہندوستانی فوٹوگرافرسمش الدین کو لندن میںایوارڈ

   

لندن 19 ستمبر (ایجنسیز) رائل فوٹوگرافک سوسائٹی (آر پی ایس) کے صدر اور چیئر آف ٹرسٹیز، سائمن ہل نے لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کے فوٹوگرافی سینٹر میں ہندوستانی فوٹوگرافر محمد شمش الدین کو سوسائٹی کی جانب سے معتبر اسوسی ایٹ شپ ایوارڈ پیش کیا۔ یہ اعزاز محمد شمش الدین کو فیفا ورلڈکپ 2022، دوحہ (قطر) میں کھینچی گئی ان کی شاندار اور فنکارانہ تصاویر کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس اعزاز کے بعد وہ اپنے نام کے ساتھ اے آر پی ایس کا اعزازی لقب استعمال کرسکتے ہیں، جو دنیا بھر میں صرف چند سو فوٹوگرافروں کو حاصل ہے۔ یہ تقریب وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں منعقد ہونا بھی نہایت معنی خیز تھا، کیونکہ یہ میوزیم رائل فوٹوگرافک سوسائٹی کے تاریخی ذخیرے اور لائبریری کا مرکز ہے، جسے 2018 میں ویلز کی شہزادی نے افتتاح کیا تھا۔