نئی دہلی۔ ہندوستانی خواتین کی سینئر ٹیم ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہو رہی ہے تاکہ وہ اس ماہ کے آخر میں ازبکستان میں کھیلے جانے والے اے ایف سی ویمنز اولمپکس کوالیفائر سے قبل تربیتی اور نمائشی دورے کرسکے۔ سعودی عرب میں چند دوستانہ میچ کھیلنے والی ٹیم 23 اکتوبر کو ازبکستان روانہ ہوگی۔ دورہ سعودی عرب کے لیے ہندوستانی خواتین کا سینئر اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :گول کیپر: سومیا نارائناسامی، شریا ہوڈا، ایلنگ بام پنتھوئی چانو، انیشا۔ڈیفنڈرز: اشلتا دیوی لوئتنگ بام، سویٹی دیوی نگنگبم، ریتو رانی، رنجنا چانو سوروکھائیبم، ڈالیما چھیبر، منیسا پنا، شلکی دیوی ہیمم، جولی کشن، استم اوراون۔مڈ فیلڈرز: پریانگکا دیوی نورم، انجو تمانگ، اندومتی کتھیرسن، سنگیتا باسفور، ایویکا سنگھ۔فارورڈز: گریس ڈانگمی، سومیا گگولوتھ، رینو، سندھیا رنگناتھن، بالا دیوی نگنگوم، سنجو، پیاری زکسا۔ہیڈ کوچ: تھامس لینارٹ ڈینربی۔