نئی دہلی۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے نئے سکریٹری جنرل انیل کمار پربھاکرن نے پیرکو یہاں عہدہ سنبھالتے ہی ہندوستانی فٹ بال کو نئی سطح پر لے جانے کا عہد کیا۔ انیل کمار نے کہا کہ ہندوستانی فٹ بال میں معیارکی کمی ہے اور اسے بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ جب معیار بہتر ہوگا، تو مداحوں اور ناظرین کی تعداد میں بہتری آئے گی اور پیسہ فٹ بال کے تمام شعبوں میں آئے گا۔ لہذا ترجیح فٹ بال کے معیارکو بہتر بنانا ہوگی۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہمیں اس سطح پر پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا لیکن پھر بھی ہم اس امید کے ساتھ شروعات کررہے ہیں کہ ہم کچھ بہترکر سکتے ہیں۔ انیل کمار نے مزید کہا کہ جب تک ہم کامیاب نہ ہو جائیں اور آپ کے ساتھ، تمام ہندوستانی فٹ بال شائقین، ہم ہندوستان بھر میں فٹ بال سے محبت کرنے والوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انیل کمارکا استقبال اے آئی ایف ایف کے خزانچی کپا اجے نے، اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے، نائب صدر این اے حارث، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور ریاستی انجمنوں کی جانب سے کیا۔ اس موقع پر اے آئی ایف ایف کے ڈپٹی سکریٹری جنرل ایم ستیہ نارائن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ میں کافی عرصے سے کیرالہ فٹ بال اسوسی ایشن کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور مختلف شعبوں کو سمجھتا ہوں۔ آنے والے دنوں میں کھیل کو آگے بڑھائیں۔ نئے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اگرچہ ہندوستانی فٹ بال کئی سالوں سے ترقی کررہا ہے لیکن اگر فیفاکی درجہ بندی پر نظر ڈالی جائے تو یہ متوقع سطح پر نہیں پہنچ سکا ہے، لہذا، اس درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے ہم پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہماری توجہ تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر ہندوستانی فٹ بال کے معیارکو بہتر بنانے اور اسے بین الاقوامی سطح پر مزید قابل قبول بنانے پر مرکوز رہے گی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایت کے ساتھ اور اے آئی ایف ایف ہیڈکوارٹر میں ہماری ٹیم نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔