ہندوستانی مال گاڑی 56برس بعد بنگلہ دیش پہنچی

   

ڈھاکہ۔ ہندوستان سے پتھر لے جانے والی پہلی مال گاڑی ہلدی باڑی۔چلہاٹی ریل لنک کے ذریعہ بنگلہ دیش کے سرحدی نیلفامری ضلع کے چلہاٹی ریلوے اسٹیشن پر اتوار کو پہنچی۔ پاکسی ڈویژنل انجینئر۔2اور پروجیکٹ
ڈائرکٹر عبدالرحیم نے بی ڈی ٹی میں آج ایک بجکر 35منٹ پر 40 مال ڈبوں میں تقریباً 2500ٹن پتھرحاصل کئے ۔ اس موقع پر بنگلہ دیش میں ہندستانی ہائی کمیشن کے افسر بھی موجود تھے ۔ اس سے پہلے یہ ٹرین ہفتہ کی رات شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے علی پوردار ڈویژن کے دمدم اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ ہلدی باڑی۔ چلہاٹی روٹ آسام، مغربی بنگال، نیپال اور بھوٹان سے بنگلہ دیش میں مال کے ٹرانسپورٹ کے لئے چھوٹا روٹ فراہم کرے گا۔ اس ریل لنک سے علاقائی کاروبار میں اضافہ ہونے او ر علاقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اہم بندرگاہوں، خشک بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں تک ریل نٹ ورک کی پہنچ بڑھانے کی امید ہے ۔ تقریباً 56ٰ سال سے بند پڑے اس ریل لنک سے جنوبی ایشیائی ممالک کی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔