ہندوستانی مسافرین پر امریکہ کی تحدیدات ختم

   

ہنوز ، کووی شیلڈ ٹیکہ لینے والوں کو ہی اجازت
عاجلانہ سفر کے متمنی دیگر ٹیکہ لینے والے افراد کو پریشانی
حیدرآباد۔18 اکٹوبر(سیاست نیوز) امریکہ نے ہندوستانی مسافرین پر عائد کی گئی تحدیدات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مکمل ٹیکہ اندازی کروانے والے ہندوستانیوں کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے لیکن امریکہ کی جانب سے محض کووی شیلڈ ٹیکہ کو ہی منظوری دی گئی ہے جبکہ کو ویکسین اور اسپوٹنک ٹیکہ حاصل کرنے والوں کو 8نومبر سے امریکہ میں داخلہ کی اجازت کا ابھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا بلکہ ہندوستان کے صرف وہی شہری امریکہ روانہ ہوسکتے ہیں جو کووی شیلڈ ٹیکہ حاصل کئے ہیں اور ان کے دونوں ٹیکہ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے 21ماہ سے جاری تحدیدات میں تخفیف کا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستانی مسافرین کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت فراہم کرنے کے فیصلہ کے ساتھ ہی کہا جار ہاہے کہ مختلف ائیر لائنس کی بکنگ میں کافی تیزی دیکھی جا رہی ہے لیکن امریکہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے احکامات کے مطابق صرف کووی شیلڈ کی مکمل ٹیکہ اندازی کروانے والوں کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت کے بعد کوویکسین اور اسپوٹنک ٹیکہ لینے والوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے ۔ امریکہ کی جانب سے طلبہ کے علاوہ صرف ان لوگوں کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت فراہم کی جا رہی تھی جن کا امریکہ میں رہنا ضروری اور امریکہ کے مفادات کے حق میں تھا اس کے علاوہ B1/B2 ویزا کے حامل مسافرین کے لئے آمد و رفت مکمل طور پر بند رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے کئی مسافرین اپنے رشتہ داروں سے ملاقات یا ان کی عیادت اور خدمت کے لئے روانہ ہونے والے تھے وہ نہیں جاسکے علاوہ ازیں جو لوگ بغرض سیاحت امریکہ روانہ ہونے کے خواہشمند تھے وہ بھی گذشتہ 21 ماہ سے منتظر تھے لیکن گذشتہ دنوں وائٹ ہاؤز کی جانب سے مکمل ٹیکہ حاصل کرنے والوں کو امریکہ کے سفر کی اجازت کے اعلان کے بعد جو تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ عاجلانہ سفر کے متمنی افراد کے لئے پریشان کن ثابت ہورہی ہیں۔ م