حالات کا جائزہ لیکر اقدامات کرنے ہوں گے :ویلفیر پارٹی لیڈر قاسم رسول الیاس
لکھنو: جماعت سلامی ہند کے مجلس شوری کے رکن و ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے صدر سید قاسم رسول الیاس نے جمعہ کو احساس کمتری موت کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اس وقت جو حالات درپیش ہیں وہ مایوسی نہیں اقدام کے متقاضی ہیں۔ مخالف ہوتے حالات کا جائزہ لے کر مثبت انداز میں مشتعل ہوئے بغیراس کے تدارک کے اقداامات ناگزیر ہیں۔ڈاکٹرقاسم جماعت اسلامی ہند حلقہ یوپی مشرق لکھنو کے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناگفتہ بہ حالات گھبرانے نہیں اقدام کے متقاضی ہیں۔حالات ہمیں دعوت فکر دے رہے ہیں کہ ہم ہندوستانی سماج کا مطالعہ کریں اور برادران وطن کے کے ذہنوں میں ناپاک سیاسی عزائم کے تحت جو غلط فہمیوں پیدا کی جارہی ہیں انہیں دور کریں۔ڈاکٹر الیاس نے عصر حاضر میں اسلام کے اہم احکامات امربالمعروف و نہی عن المنکر کا پیکر بننے اور زیادہ سے زیادہ دعوتی کام کو انجام دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا موجودہ دعوتی اپروچ نظر ثانی کامتقاضی ہے دعوت کے لحاظ سے ہم انتہائی کمزور واقع ہوئے ہیں۔ہمیں جو مہلت عمل ملی تھی اب وہ دھیرے دھیرے ختم ہورہی ہے ۔
دعوت و برادران وطن سے رابطہ سازی ہمارے لئے نسخہ کیمیا ثابت ہوسکتا ہے ۔لوجہاد پر قانون،ماب لنچنگ یا وقتا فوقتا پیدا کئے جارہے ناموافق حالات سے گھبرانے یا کسی بھی قسم کے خوف وہراس یا ردعمل کی نفسیات میں مبتلا نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہااسلام اپنے ماننے والوں کو کھلی ہدایت دیتا ہے کہ ہمارے اندرکبھی بھی یہ احساس نہ ہو کہ ہم اقلیت میں ہیں۔ کیونکہ یہ چیز ہمیں کمزور کردیتی ہے ۔
