ہندوستانی میڈیا میں عمران خان کی تعریفیں

   

اسلام آباد /نئی دہلی : وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 8 اپریل کو قوم سے کیے گئے خطاب کے بعد ہندوستانی میڈیا ان کی تعریفیں کر رہا ہے اور ان کے بیانات کو شہ سرخیوں کے طور پر شائع کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے 8اپریل کی شب قوم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ ہندوستان کو حکم دے۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے سفیروں نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیں کہا تھا کہ ہم یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کریں، کیا وہ ہندوستان کو ایسا کہہ سکتے ہیں؟ کیا ان میں ہمت ہے کہ وہ ہندو ستان کو ایسا کہیں؟وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ہندوستانکو خود مختار قوم بھی قرار دیا تھا۔