ہندوستانی میڈیکل طلباء کو بیرون ملک داخلہ کے ساتھ پریکٹس کی اجازت

   

حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی محکمہ صحت نے بتایا کہ ہندوستانی میڈیکل طلبہ (میڈیکل گریجویٹس) اب بیرونی ممالک میں پریکٹس کرسکیں گے۔ ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل میڈیکل کونسل (NMC) کو آئندہ 10 سال کیلئے تسلیم کرلیا گیا ۔ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں پی جی کورسیس میں داخلہ لینے کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں۔ 2024 ء سے ہندوستانی میڈیکل طلبہ بیرونی ممالک میں تعلیم و پریکٹس کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ محکمہ نے بتایا کہ ملک کے موجودہ میڈیکل کالجس اور اگلے 10 سال میں قائم ہونے والے میڈیکل کالجس کو ڈبلیو ایف ایم ایس ای سے تسلیم کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں اس وقت 706 میڈیکل کالجس ہیں۔ اس سہولت سے ہندوستانی میڈیکل کالجس اور پیشہ وارانہ افراد کو بین الاقوامی شناخت ملے گی۔ بیرون ملک ہندوستانی کالجس و طبی اداروں کے درمیان روابط بہتر ہوں گے۔ یہ فیصلہ طبی تعلیم میں جدید اختراعات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ WFMSE کی منظوری ثبوت ہیکہ ہندوستان میں طبی تعلیم بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔ یہ ہندوستانی میڈیکل طلبہ کو دنیا میں کہیں بھی اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کی اجازت دیتا ہے۔ ن