ہندوستانی نشانہ بازوں کا ایشن گیمز میں شاندار مظاہرہ

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی نشانے بازوں نے ٹریپ شوٹنگ مقابلے کے آخری دن گولڈ، سلور اور برونز میڈل جیت کر شاندار انداز میں اپنی ہانگژو مہم کو سمیٹ لیا۔ اس شاندار کامیابی نے ہندوستان کی شوٹنگ کی تعداد میں جملہ 22 میڈلس کا اضافہ کیا۔ حیدرآباد میں پیدا ہونے والے کینان دارا چنائی نے 32/40 کے متاثر کن اسکور کے ساتھ مردوں کے ٹریپ50 انفرادی فائنل میں برونز میڈل حاصل کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے تعریف کی۔ اسی فائنل میں زوراور سنگھ سندھو نے بھی ہندوستان کی نمائندگی کی اور 23/30 کے اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔خواتین کی ٹریپ ٹیم جس میں راجیشوری کماری، پریتھی راجک، اور منیشا کیر شامل ہیں، نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور سلورمیڈل حاصل کیا۔ دوسری طرف کینان چنائی، زوراور سنگھ اور پرتھوی راج ٹونڈائیمان پر مشتمل مردوں کی ٹریپ ٹیم نے مردوں کے ٹریپ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔