چٹاوروکس (فرانس)۔ سربجوت سنگھ اور ارجن سنگھ چیمہ نے درمیان میں کچھ امیدیںدکھائی لیکن مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل میں جگہ نہ بنا سکے کیونکہ دونوں ایئر رائفل مکسڈ ٹیمیں بھی ہندوستانی نشانے بازوں کے لیے مایوس کن آغاز میں کوالیفائی کے دوران ناکام ہوگئیں۔ ہفتہ کو یہاں اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کیلئے نشانہ بازی میں حالات مایوس کن رہے ۔ سربجوت کوالیفیکشنز میں577 کے مجموعی اسکورکے ساتھ نویں نمبر پر رہے جبکہ ارجن 574 کے ساتھ 18 ویں نمبر پر رہے ۔ سربجوت کے16 کے مقابلے میں 10 ایکس اسکورکرپائے۔ چوتھی سیریز میں ایک پرفیکٹ 100 نے 22 سالہ سربجوت کو خراب آغاز کے بعد ٹاپ تھری میں پہنچا دیا لیکن وہ رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ چیمہ نے اپنے آخری 10 شاٹس میں 10 پرفیکٹ 10نشانے لگائے جس سے وہ چوتھے مقام پر پہنچ گئے لیکن وہ بھی بہت کچھ کرنے کے بعد اصل کامیابی سے محروم ہو ئے۔ 23 سالہ چیمہ نے سیریز2 (8، 10، 10، 10، 9، 10، 10، 10، 10، 10) سے 97 پوائنٹس حاصل کیے اور فہرست میں10 ویں نمبر پر رہے۔ انہوں نے سیریز1 سے 96 پوائنٹس اکٹھے کئے۔ تاہم ایک ناقص7 اسکوراور اس کے بعد چیمہ کے 9 پوائنٹس نے انہیں ٹاپ ایٹ سے باہرکردیا۔ چیمہ اور سربجوت دونوں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے پچھلے سال ہانگزو میں ایشین گیمز میں10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم گولڈ جیتا تھا۔ اس سے پہلے دن میں ہندوستانی نشانے بازوںکو10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم کوالیفیکیشن مرحلے میں باہرکردیاگیا ۔ رمتا جندال اور ارجن بابوتا628.7 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے، جبکہ ایلاوینل والاریون اور سندیپ سنگھ 626.3 کے مجموعی اسکور کے ساتھ 12ویں نمبر پر رہے۔ رمتا اور بابوتاکی جوڑی قریب آئی اور تین شاٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی لیکن میڈل راؤنڈکٹ آف سے 1.0 پوائنٹ کم رہ گئی۔ بابوتا نے دوسرے ریلے میں عمدہ آغازکا لطف اٹھایا اور انہوں نے 10.5، 10.6، 10.5، 10.9 کا اسکور حاصل کیا جبکہ رمتا دوسری سیریز میں10.2، 10.7، 10.3، 10.1 میں کامیاب رہیلیکن برونز میڈل کے راؤنڈ میں جانے کے لیے انھیں اس سے زیادہ بہتر مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی ۔ چین، کوریا اور قازقستان کے نشانے بازوں نے کوالیفیکشن راؤنڈ پر غلبہ حاصل کیا۔ چین نے آخرکار فائنل کے لیے ٹاپ ٹیم کے طور پرکوالیفائی کرنے کے بعد اس ایونٹ میں گیمزکا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ یاد رہے کہ میڈل میچز میں داخل ہونے کے لیے کسی ٹیم کو سہر فہرست چار ٹیموں میں جگہ بنانا ہوتا ہے۔