ہندوستانی نقطہ نظر سے نئی تاریخ مرتب کرنے کی ضرورت : امیت شاہ

   

وارانسی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ کو ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تاریخ ہندوستان کے نقطہ نظر سے ہی ہونی چاہئے۔ ویر ساورکر کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ 1857 ء میں پہلی جنگ آزادی سے ہی بغاوت شروع ہوگئی تھی۔ اُن کا یہ ریمارک اُس وقت سامنے آیا جب بی جے پی مہاراشٹرا نے اپنے انتخابی منشور میں مرکز سے ویر ساور کر بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔