واشنگٹن۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد جوڑے کو جن کا نام ستیش کرتان اور شرمشٹھا برائی بتایا گیاہے ۔ جن کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔ کو ہندوستان اور نیپال سے غیرقانونی طور پر لائے گئے لوگوں سے جبراً نوکری کروانے قصوروار پایا گیا ہے ۔ 45سالہ ستیش اور 45سالہ بیوی شرمشٹھا کیلیفورنیا کے اسٹاکشن کے ساکن ہیں ۔ انہوں نے بیرون ممالک کے ورکرس کا زبردست استحصال کیا اور انہیں بغیر اجرتوں کے کام کرنے پر زور دیا ۔ یہی نہیں بلکہ انہیںزدوکوب بھی کیا اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ملازمت ترک کرنے کی کوشش کی تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہندوستانی نژاد امریکی جوڑے کو 20سال کی سزائے قید اور 2,50,000 ڈالرس کا جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے ۔