ہندوستانی نژاد امریکی راجہ چاری خلائی مشن کیلئے منتخب

   

واشنگٹن : ہندوستانی نژاد امریکی یو ایس ایرفورس کرنل راجہ چاری کو ناسا اور یوروپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے انٹرنیشنل اسپیس ایکس کریو 3 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ 43 سالہ چاری ناسا کے ٹام مرس برن کیلئے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے پائلٹ بنیں گے اور یوروپی اسپیس ایجنسی کے میتھیس میروت مشن اسپشلسٹ کے طور پر کام کریں گے۔ توقع ہیکہ یہ مشن آئندہ سال شروع کیا جائے گا۔ بعدازاں اس مشن کیلئے عملہ کے چار ارکان کو شامل کیا جائے گا۔ ناسا اور اس کے انٹرنیشنل پارٹنرس کی جانب سے جائزہ لیا گیا ہے۔ راجہ چاری کیلئے یہ پہلی خلائی پرواز ہوگی جو 2017ء میں ناسا کے ایسٹرونال بن گئے تھے۔ وہ میلوکی میں پیدا ہوئے لیکن آئیوا کے سیڈرل پالس کو ان کا آبائی وطن مانا جاتا ہے۔ امریکی ایرفورس میں وہ کرنل ہیں۔