ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کی شکاگو میں سی اے اے کی تائید میں جلوس

   

واشنگٹن ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) منفی درجہ حرارت میں 300 سے زیادہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے حال ہی میں مدون کئے ہوئے شہریت ترمیمی بل کی تائید میں شکاگو میں اور اُس کے مضافات میں ہفتہ کے دن جلوس نکالا ۔ سی اے اے کے بموجب پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے علاوہ عیسائی طبقات کے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کا تیقن دیتا ہے بشرطیکہ یہ تارکین وطن 31 ڈسمبر 2014 ء کے بعد ہندوستان آئیں ہوں اور مذہبی تعصب کا شکار ہوں ۔