لندن 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد برطانوی ایم پی کیتھ واز نے برطانوی پارلیمنٹ میں لیسسٹر ایسٹ کی 32 سال تک نمائندگی کرنے کے بعد اپنی سبکدوشی کا اعلان کردیا ۔ اکٹوبر میں کیتھ واز کو ایوان عام سے معطل کردیا گیا تھا کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈرگس خریدنے سے اتفاق کیا تھا ۔
