ہندوستانی نژاد برطانوی وزیر نے نئے اٹارنی جنرل کا حلف لیا

   

لندن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سویلا برورمین کو وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے اس ماہ کے اوائل میں کابینی ردوبدل کے بعد برطانیہ کا نیا خاتون اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے۔ انہوں نے پیر کے دن لندن کے رائل کورٹس آفس جسٹس میں حلف لیا۔ 39 سالہ وزیر بیرسٹر ہیں ۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہاکہ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے حلف لینا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔