ہوسٹن : ہندوستانی نژاد ارب پتی تاجر ونود کھوسلہ نے ہندوستان میں آکسیجن کی قلت کا شکار ہاسپٹلس کیلئے ایک کروڑ روپئے مختص کئے ہیں تاکہ کوویڈ۔19 کے مریضوں کو آکسیجن ملنے میں تاخیر نہ ہو۔ 66 سالہ تاجر نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک پیغام اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہیکہ لوگوں کی جانیں بچائی جائیں کیونکہ اب اگر تاخیر کی گئی تو مزید اموات ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ @GiveIndia کیلئے یہ بھی ناکافی ہے کیونکہ اسے 20,000 آکسیجن کنسٹریٹرس، 15000 سلنڈرس، 500 آئی سی یو بیڈس، 100 وینٹی لیٹرس کیلئے مختلف ہاسپٹلس اور دیگر دیگر غیرمنفعت بخش این جی اوز سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ کھوسلہ نے کہا کہ اب ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
