ہندوستانی نژاد ستیہ نڈیلا مائیکرو سافٹ کے چیئرمین مقرر

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے ہندوستانی نژاد ستیہ نڈیلا کو اپنا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے ۔مسٹر نڈیلا اس سے قبل اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے ۔مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آزاد ممبروں نے ستیہ نڈیلا کو متفقہ طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کیا ہے ۔مسٹر نڈیلا کو جان ڈبلیو تھامسن کی جگہ چیئرمین نامزد کیا گیاہے ، وہ سال 2014 میں مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے تھے ۔ مسٹر نڈیلا کا تعلق حیدرآباد ، تلنگانہ سے ہے ۔ وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ اس کے بعد وہ مزید تعلیم کے لئے امریکہ چلے گئے تھے ۔ وہاں انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور پھر شکاگو یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ وہ 1992 سے مائیکرو سافٹ میں کام کر رہے ہیں۔