ہندوستانی نژاد پریاسیراؤ مس یونیورس آسٹریلیا 2019ء

,

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں پیدا ہوئی پریا سیراؤ جس کا خاندان مشرق وسطیٰ سے آسٹریلیا منتقل ہوگیا تھا، نے مس یونیورس آسٹریلیا 2019ء کا خطاب جیت لیا ہے جس میں ان کا مقابلہ دیگر 26 حسیناؤں سے تھا۔ ملبورن میں منعقدہ اس مقابلہ میں انہیں جیت حاصل ہوئی۔ 26 سالہ پریاسیراؤ جاریہ سال کے اواخر میں مس یونیورس مقابلہ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جس پس منظر سے آئی ہیں اس میں ایک ایسی جیت حاصل کرنا یقینی طور پر ایک حیرت انگیز بات ہے۔ پریا قانون کی گریجویٹ ہیں اور ملبورن کی ایک فرم میں برسرکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کے مقابلہ میں پہلی بار حصہ لینے پر ہی کامیابی حاصل کرنا ان کیلئے حیرت انگیز بات ہے کیونکہ انہوں نے نہ کبھی ماڈلنگ کی ہے اور نہ ہی کبھی کسی خوبصورتی کے مقابلہ میں حصہ لیا ہے۔