ہندوستانی نژاد کورونا مریض کی فیملی کیلئے ہزارہا روپئے کا عطیہ

   

لندن ۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی لندن میں مقبول عام ہندوستانی نژاد اسٹور ورکر جو کووڈ۔19 کے سبب فوت ہوگیا ، اُس کی فیملی کیلئے مقامی لوگوں نے آن لائین فنڈ کی مہم شروع کی اور ابتدائی نشانہ تھا کہ 500 پاؤنڈ اکٹھا کئے جائیں گے لیکن اس نشانہ سے 1000فیصد زیادہ رقم جمع ہوئی ہے ۔ یہ شخص اپنے نام کے آخری حصہ کمار سے مقبول تھا ۔ وہ کئی سال سے برطانوی دارالحکومت کے جیپسی ہل علاقہ میں فریش گو اسٹور چلاتا تھا ۔ 40 سال سے زائد عمر کا کمار گزشتہ ہفتے اسپتال میں فوت ہوگیا ۔