لندن : ہندوستانی نژاد شخص نے کمپیوٹر اکاؤنٹس کو ہیک کرکے زائد از 574 لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔ اس شخص کو 11 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ برطانیہ کی عدالت نے اسے بلیک میل کرنے ، فحش کلامی اور سائبر کرائم کے الزامات کے تحت سزا سنائی۔ آکاش سوندھی نامی شخص نے سینکڑوں افراد کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس تک غیرمجاز طریقہ سے رسائی حاصل کی۔ خاص کر اسناپ چیاٹ کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کررہا تھا۔ 27 سالہ خاتون اس کی جھانسہ میں آنے والی کئی خواتین میں سے ایک ہے۔ اس خاتون کی تصاویر کو فحش طریقہ سے وائرل کررہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ شخص نہایت ہی بدذہن اور بدحواس معلوم ہوتا ہے۔ اس نے کئی نوجوان خواتین کو نفسیاتی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔