واشنگٹن ۔امریکہ کے ٹائمس اسکوائر میں ہندوستان نژاد امریکیو ںنے چین کی ہندوستانی سرحد میں دراندازی کے خلاف زبردست احتجاج منظم کیا۔ہندوستان کیخلاف جارحانہ اقدامات کرنے کے خلاف احتجاجیوںنے مطالبہ کیا کہ چین کا اقتصادی با ئیکاٹ کیا جائے اورسفارتی سطح پر اسے یکا و تنہا کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا چین کی وادی گلوان میں دراندازی اور ہندوستانی سپاہیو ںکی ہلاکت سے وہ کافی برہم ہیں۔