لندن۔ وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ ہندوستانی وائرس نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ مزید مشکل بنادیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستانی وائرس، کینٹ وائرس کی نسبت 40 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ میٹ ہینکاک نے کہا کہ اس نئے وائرس نے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ مزید مشکل بنادیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں 30 برس سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔
