ہندوستانی وزراء کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے، پاکستان کا موقف

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 12 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ کشمیر کی صورتحال کے ضمن میں بین الاقوامی فورموں میں ہندوستانی وزراء کی تقاریر کا بائیکاٹ جاری رکھے گا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رواں ماہ کے اوئل ترکی میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہندوستانی وزیر وی کے سنگھ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا ۔