ہندوستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 22 تا 28 جنوری مقررہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اتوارکی صبح کیمپ گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ (کے آئی اے) سے کیپ ٹاؤن کے لیے اپنا سفر شروع کیا۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم جو دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، اپنے پہلے مقابلے میں 22 جنوری کو نویں نمبر کی فرانس کی ٹیم سے ٹکرائے گی اور 24 جنوری کو دوبارہ کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ دنیا کے نمبر 14 میزبان ٹیم جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔ عالمی نمبر ایک نیدرلینڈز 28 جنوری کو ٹورکے آخری میچ میں ہندوستان کی حریف ہوگی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایر 2023 ہاردک سنگھ نائب کپتان کے عہدے کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ہندوستان نوجوانوں اور تجربے کے بھرپور امتزاج پر موجود ہے اور سال میں ہاکی کے اپنے معیار کو بڑھانے کے لیے اس دورے کا بھرپور استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔


ہم نے صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلا:کوچ
رانچی: ایف ایچ آئی خواتین کے اولمپک کوالیفائر میں ہندوستان کی شروعات بہترین نہیں رہی، اور یہاں اپنے افتتاحی میچ میں امریکہ سے 0-1 سے ہارگئی جس کے بعد ٹیم کے چیف کوچ جینیک شوپمین نے اعتراف کیا کہ اس کی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی۔گزشتہ سال ایشین گیمز کے ذریعہ پیرس اولمپکس کا ٹکٹ بک کرنے کا موقع گنواکر ہندوستان پھر کوشش میں مصروف ہے اور یہ دنیا میں نمبر 6 ٹیم ہندوستان کے پاس کوالیفائی کرنے کا واحد موقع ہے ۔ ہندوستان نے یہاں اپنی مہم کا آغاز مایوس کن انداز میں کرنے کے لیے بہت سارے مواقع ضائع کیے، جن میں سات پینلٹی کارنر اورکچھ کھلے میدان کے مواقع بھی شامل تھے۔