ہندوستانی ٹیم سے 10 کھلاڑی باہر

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی ٹیم جس نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن 10کھلاڑی جنہوں نے ٹی 20 سیریز کھیلی اور ونڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا سے خارج کیے گئے ہیں ان میں سنجو سیمسن، ابھیشیک شرما، تلک ورما، سوریاکمار یادو، روی بشنوئی، ورون چکرورتی، شیوم دوبے، رمندیپ سنگھ، رنکو سنگھ اور دھرو جریل شامل ہیں۔ سوریا، سیمسن، ابھیشیک، بشنوئی، ورون اور تلک ٹی20 سیریزکے تمام 5 میچوں میں کھیلتے ہوئے نظر آئے جبکہ رنکو سنگھ پہلے3 میچوں کا حصہ تھے۔ جوریل اور دوبے نے فی کس2 میچ کھیلے جبکہ رمندیپ سنگھ کو کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اب ونڈے سیریزکے لیے جو کھلاڑی ٹیم انڈیا میں داخل ہوئے ہیں ان میں روہت شرما، ویراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، رویندر جڈیجہ، رشبھ پنت ،کے ایل راہول، شریاس آئیر اوکلدیپ یادو کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کلدیپ یادو اکتوبر 2024 کے بعد اور شریاس آئر اگست 2024 کے بعد بین الاقوامی میچ کھیلتے نظر آئیں گے۔