ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ کی تیاری شروع کردی

   

دبئی، 6 ستمبر (آئی اے این ایس): دفاعی چمپئن ہندوستان نے ایشیا کپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کرے گا، اس کے بعد 14 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور 19 ستمبر کو عمان سے مقابلہ ہوگا۔ پلے آف مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا۔یہ پہلا موقع تھا جب کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد اکٹھے پریکٹس کے لیے میدان میں اترے۔ یاد رہے کہ وہ سیریز 2-2 کی برابری پر ختم ہوئی تھی۔پریکٹس سیشن کے دوران کپتان سوریا کمار یادو، نائب کپتان شبمن گل، سنجو سیمسن، جیتیش شرما، تلک ورما اور ابھشیک شرما نے نیٹس میں طویل بیٹنگ کی مشق کی۔