آکلینڈ۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام )ہندستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے اولمپک چمپئن برطانیہ کوشکست دینے کے 24گھنٹے بعد میزبان نیوزی لینڈ کو 0۔3 گول سے ہراکر نیوزی لینڈ دورے کااختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔خواتین کی ٹیم نے نیوزی لینڈ دورے میں اپنا پہلا میچ میزبان کی ڈیولپمنٹ ٹیم سے 0۔4 سے جیتاتھا لیکن اسے نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم سے دوسرا میچ 2۔1سے اور تیسرا مقابلہ 1۔0 سے گنوانا پڑاتھا۔ہندوستانی ٹیم نے دورے کے چوتھے مقابلہ میں موجودہ اولمپک چمپئن برطانیہ کو ایک گول سے ہرایا اور پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 0۔3 سے زبردست شکست دی ۔ہندوستان کی شاندار جیت میں اسٹرائیکر نونیت کور نے 45 ویں اور58 ویں منٹ میں دوگول کیے جبکہ ٹیم کا ایک اورگول شرمیلا نے 54 ویں منٹ میںکیا۔چیف کوچ شوورڈ مرینے نے اس دورے میں ٹیم کی کاردکردگی پر اطمینان ظاہر کیا ۔ ہندستانی ٹیم 7فروری کو وطن واپس آئے گی ۔