ہندوستانی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ۔امریکہ کے بشمول10ملکوں کی شرکت

   

پاکستان میں 12جنوری سے کبڈ ی ورلڈ کپ
ہندوستانی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ۔امریکہ کے بشمول10ملکوں کی شرکت

لاہور۔یکم ؍ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔کبڈی ورلڈکپ 12 جنوری سے پاکستان میں ہورہا ہے جس میں ہندوستان سمیت 10 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے ویزوں کیلئے ہم سے رجوع کیا ہے، چند کھلاڑیوں کی دستاویزات بھجوائی گئی ہیں، باقی ٹیم کے کاغذات بھی ایک دو دن میں پہنچ جائیں گی۔ ہمسایہ ملک کا 18 رکنی دستہ پاکستان آکر کھیلے گا۔ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، ناروے سمیت سب ممالک نے اس ورلڈکپ میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے جو خوش آئندہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں یکم دسمبرسے ہونیو الے کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں تمام معروف کھلاڑی شریک ہیں۔