ہندوستانی ٹیم پر20 فیصد جرمانہ

   

سڈنی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستانی ٹیم پر آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے ۔پہلا ونڈے جمعہ کو سڈنی میں کھیلا گیا تھا جہاں آسٹریلیائی ٹیم نے مہمان ٹیم کو66 رنز سے شکست دی ۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ وقت پر ایک اوورکم پھینکا جس کے بعد میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔فیلڈ امپائر راڈ ٹکر اور سیم نوگازسکی ، ٹی وی امپائر پال ریفیل اور چوتھے امپائر گیرارڈ ابوڈ نے ٹیم انڈیا پر ضابطہ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ کپتان کوہلی نے اسے کوتاہی کا اعتراف کیا جس کے بعد اس معاملے میں کسی سماعت کی ضرورت نہیں ۔