ہندوستانی ٹیم کا اعلان، سراج، سمیع اور اویس شامل

   

نئی دہلی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپین شپ کے فائنل اور انگلینڈ کے دورہ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد سمیع کی واپسی کے علاوہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد سراج کو شامل کرنے کے علاوہ محفوظ کھلاڑیوں میں اویس شاہ کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر ٹسٹ فائنل کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ مقابلوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ واراٹ کوہلی ٹیم کے کپتان اور اجنکیا رہانے کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔