ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف شکست

   

نئی دہلی: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا ٹورکے پہلے میچ میں بھرپور جدوجہد کی لیکن آسٹریلیا اے کے خلاف 3-5 سے شکست کھاگئی۔ پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان کی جانب سے مہیمہ ٹیٹے (27)، نوینت کور (45) اور لالریمسیامی (50) نے گول کیے، جبکہ آسٹریلیا اے کے لیے نیسا فلین (3)، اولیویا ڈاؤنز(9)، روبی ہیرس (11)، ٹیٹم اسٹیورٹ(21) اورکینڈرا فٹزپیٹرک (44) نے گول کیے۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے دوران پہلگام حملے کے شہداء کی یاد میں سیاہ پٹیاں باندھیں اور اعلان کیا کہ پورے دورہ آسٹریلیا میں یہی عمل جاری رکھے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوارکو کھیلے گی۔