دوحہ ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دوحہ میں رواں ورلڈ چمپئن شپ میں ہندوستانی 4×400 مسکڈ ریلے ٹیم کے زمرہ کے مقابلوں میں ساتواں مقام حاصل کیا جو کہ ہندوستانی ٹیم کیلئے سیزن کا بہترین مظاہرہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم محمد انس، وی کے ومسیا، جسنا میتھیوز اور ٹام نرمن نوہا پر مشتمل تھی اور اس نے 15.77 سیکنڈس میں 8 ممالک کے مقابلوں میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جس نے گذشتہ برس ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا لیکن یہاں دوحہ میں منعقدہ مقابلہ کے دوران اس نے اپنی دوڑ گولڈ میڈل سے 3:15.71 کم وقت میں مکمل کی ہے۔ انس نے دوڑ کا آغاز لین نمبر 8 سے شروع کی اور وہ دوسرے مرحلہ میں سب سے آخر دوڑ رہے تھے۔ اس زمرہ میں امریکہ نے 3:09.34 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طئے کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ جمائیکا کو سلور اور بحرین کو برونز میڈل حاصل ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ایک اور ایونٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ مجموعی طور پر ٹیم کے مظاہروں میں اسے ساتویں مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس مظاہروں کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم کو اولمپک میں رسائی کا موقع بھی دستیاب ہوا ہے۔